عمران خان نااہلی ریفرنس ، الیکشن کمیشن نے جواب طلب کرلیا

November 02, 2016

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنسز پر عمران خان اورجہانگیر ترین سے جواب طلب کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کی نااہلی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنسز پر 16نومبر کے لیے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

نااہلی ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا نے کی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں عمران خان اورجہانگیر ترین کی حاضری ضروری ہے۔

سردار محمد رضا نے کہا کہ اب بال ہمارے کورٹ میں آگئی ہے، مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ہے۔