کراچی ،ضلع ملیر اور کورنگی میں کوئی ٹراما سینٹر موجود نہیں

November 03, 2016

کراچی کے ضلع ملیر اور کورنگی میں کوئی ٹراما سینٹر موجود نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی حادثے اور ناگہانی کی صورت میں بروقت طبی امداد کیلئے لوگوں کو سول اور جناح اسپتال لایا جاتا ہے۔

شہر کا سب سے بڑا ٹراما سینٹر گزشتہ 7 سالوں سے زیر تعمیر ہے، 6 ارب روپے سے زائد کی رقم لگنے کے باوجود اسپتال پایۂ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔

ڈھائی کروڑ سے زائد کی آبادی والے شہر کراچی کے لیے ہر ضلع میں ٹراما سینٹر ناگزیر ہے،بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹراما سینٹر ایسی جگہ پر بنائے جاتے ہیں جہاں جلد از جلد پہنچنا ممکن ہو، جبکہ ضلع ملیر اور کورنگی میں بڑا اسپتال بھی موجود نہیں۔