پاکستان ،نیوزی لینڈ اے کا ٹور میچ بارش کی نذر

November 11, 2016

ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔ تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل ہی شروع نہ ہو سکا ۔

ٹریننگ سیشن تو خراب موسم کے باعث متاثر ہو ئے اب موسم 3روزہ میچ کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گیا ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹور میچ کا پہلا روز شدید بارش کی نذرہو گیا ۔

نیلسن میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پورے دن ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی ۔ آج بھی کوئی اچھی پیش گوئی نہیں ہے ۔

جمعرات کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔ اس میچ میں پاکستان نے یونس خان ، محمد عامر، وہاب ریاض ، یاسر شاہ اور شرجیل خان کو آرام دیا ہے ۔