انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے 15دن کی توسیع

November 15, 2016

حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں مزید 15دن کی توسیع کر دی ہے،اب ٹیکس دہندگان 30نومبر تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں گے۔

اس سے قبل کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئر مین ایف بی آر کو خط لکھ کر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کی اپیل کی تھی۔