پیرس میں دولت مند حسینائیں لٹیروں کے نشانے پر

November 23, 2016

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں دولت مند حسینائیں لٹیروں کے نشانے پر آگئیں، ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر قطری خواتین سے پچپن کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے ۔

پیرس میں ہی کچھ دن قبل امریکی ماڈل کم کارڈیشیئن اور بھارتی حسینہ ملیکہ شیراوت کو بھی لوٹا گیا تھا ۔اب ایک بار پھر خوشبوؤں کے شہر میں ایک اور ڈکیتی کی واردات ہوگئی، اس بار قطر کی خواتین بنیں ڈاکوؤں کا شکار۔

ڈکیتی کی تازہ واردات میں ائیر پورٹ سے اپنی لگژری کار میںجانے والی خواتین کو لوٹا گیا، نقاب پوش ڈاکوئوں نے گاڑی رکواکر خواتین پر آنسو گیس اسپرے کی اور زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں،جن کی مالیت 53لاکھ ڈالرز یعنی،55کروڑ روپے سے زائد تھی۔

اس سے پیلے پیرس میں ہی امریکی ماڈل کم کارڈیشین کو بھی ایک کروڑ ڈالر یعنی ایک ارب روپے مالیت سے زائد کی جیولری سے محروم کردیا گیا تھا، بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔