شہری کی درخواست پر ڈی پی او سے رپورٹ طلب

December 02, 2016

سرگودھا(نامہ نگار)بلاک 27 کے شیخ ریاض حسین نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان رانا فاروق اور انجم وغیرہ اس کا مکان گرانا چاہتے تھے جس پر اس نے سول عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا مگر ایس ایچ او کینٹ عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود بلیک میلروں کے ساتھ مل کر اسے تھانے بلوا کر ہراساں اور پریشان کر رہا ہے۔ عدالت نے ڈی پی او سرگودھا کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3دسمبر کو عدالت میں جواب بھجوائیں۔