ٹام کروز کی ایکشن فلم ’دی ممی‘ کا ٹیزر جاری

December 02, 2016

ٹام کروز کی خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ ایکشن فلم "دی ممی"کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم دی ممی (The Mummy)کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بیدار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا،جیک جانسن،رسل کرو،ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

سیان ڈینیل اور رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم اگلے برس 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔