مختلف شہروں میں حادثات ، 4 افراد جاں بحق

December 02, 2016

مختلف شہروں میں حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور میں نیو کیمپس پل کے قریب ٹریلر نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا ۔

وہاڑی میں ملتان روڈ پر اڈہ چکڑالہ کے قریب آئل ٹینکر اور ٹریکٹرٹرالی ٹکر میں 3افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ایبٹ آباد میں تیز رفتار ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ، ڈی ایس پی ایبٹ آباد کے مطابق ایبٹ آباد سے شیروان جانے والے ٹرک کو پنڈکرگو خان میں حادثہ پیش آیا۔

لاشیں اور زخمی افراد اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔