مہاوجیر الانگ کورن تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ منتخب ہوگئے

December 02, 2016

ولی عہد مہاوجیرالانگ کورن تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔

سابق بادشاہ کے انتقال پر پارلیمنٹ نے وجیرالانگ کورن کو بادشاہ بننے کی دعوت دی تھی۔سابق بادشاہ بھومی بول ادولیادج اکتوبر میں انتقال کر گئے تھے۔

تاجپوشی کی تقریب ان کے انتقال کے 50 روز بعد کی گئی ہے۔