ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورو زون ایک سال میں صرف تاریخ بن جائے گا۔
سروے کے مطابق یورو زون ایک سال کے عرصے میں بکھر سکتا ہے جس کی شروعات اٹلی، ہالینڈ اور فرانس سے ہوسکتی ہے۔
سینٹکس کا مرکز فرینکفرٹ میں ہے جس کا کہنا ہے کہ اٹلی میں4دسمبر کو سیاسی نظام میں تبدیلی پر مبنی بعض آئینی ترامیم عمل میں لائیں جائیں گی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں عدم اعتماد کی فضا پیدا ہونے کا امکان ہے جوکہ یورو زون سے اٹلی کے اخراج کا باعث بن سکتا ہے۔
سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اٹلی اس بات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ فرانس اور ہالینڈ بھی یورو کو خیرباد کہنے کی نوبت تک آسکتے ہیں۔