سرگودھا، خاتون نے شوہر پر ڈنڈوں سے تشدد کر کے تیز دھار آلے سے قتل کردیا

May 04, 2024

فائل فوٹو

سرگودھا میں خاتون نے بیٹے اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا اور لاش کینو کے باغ میں پھینک دی۔

پولیس نے لاش ملنے پر واقعہ کی تفتیش کی تو دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کی تو مقتول کی بیوی پر شک ہوا، دوران تفتیش میاں بیوی کے درمیان روز کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہوتا تھا جس پر قتل کی واردات کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ مقتول کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیات کی جا رہی ہیں۔