ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہونے پر ڈالر اور سونے کی سمگلنگ کا خدشہ بڑھ گیا

December 03, 2016

ملتان(سٹاف رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہونے سے ڈالر اور سونے کی سمگلنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے ،اس خدشے کے پیش نظر وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آئی آر نے ملک بھر کے ائر پورٹس پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں ،ملتان میں اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم زوہیب سندھیلہ کی سربراہی میں ایک6رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ،گزشتہ روز اس ٹیم نے چیکنگ کے دوران ملتان ائر پورٹ پر نان کسٹم پیڈ 10ایل ای ڈی اور 5آئی فون قبضےمیں کرلیے۔