فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلز

December 03, 2016

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلزفٹ بال گراؤنڈفیسکو ہیڈکوارٹرز کینال روڈ میں ہوئے ۔ سکولوں اور کالجوں کے67بچوں نے رجسٹریشن کروائی ۔ پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ ،دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کا ٹیسٹ لیا گیا ۔ جن میں 40بچے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ان بچوں کے ٹریننگ سیشن کے بعد فائنل فیلڈنگ ٹیسٹ اتوار کو ہونگے ۔