ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال

December 03, 2016

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ہائیکورٹ بنچ کے قیام میں تاخیرکے خلاف وکلا نے مکمل روز ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑا ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ بنچ کا قیام ناگزیر ہے جس سے سائلین کے مسائل میں کمی واقع ہو گی ۔ وکلا آج دوسرے روز بھی ہڑتال کریں گے۔