نوجوان ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم پرمتحدہوچکے ،حفیظ آفریدی

December 03, 2016

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر بیرسٹر حفیظ خان آفریدی اورصوبائی صدر رانا سجاد نے ایم ایس ایف سٹی کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کوہی مستقبل میں ملک میں سیاسی نظام کو سنبھالنا ہوگا جس کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تمام نوجوان ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اور آنے والاوقت سیاسی تبدیلیوں کا ہے۔ ایم ایس ایف کو دوبارہ متحد کیا جارہا ہے تاکہ آج کے نوجوان ایک مضبوط پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کریں ۔ اس موقع پر ایم پی اے حاجی الیاس انصاری ،سٹی صدر آصف کمبوہ ،سٹی جنرل سیکرٹری وسیم اختر منج ، سینئر نائب صدر عادل و دیگر بھی موجود تھے ۔