گدائی پولیس پرخواتین سے بد تمیزی کا الزام ،شہریوں کا احتجاج

December 03, 2016

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) گدائی پولیس پرخواتینسے بد تمیزیکا الزام ،شہریوں کااحتجاج، تفصیلات کے مطابق دری میرو کے رہائشی درجنوں مرد و خواتین نے پولیس تھانہ گدائی کے خلاف پل ڈاٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرہ میں شریک دری میرو کے رہائشی خلیل احمد نے الزام لگایاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھرجا رہا تھا کہ پل ڈاٹ پر تھانہ گدائی کے دو اہلکاروںنے انھیں روک لیا ۔ اور کاغذات نہ ہونے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورخواتین سے بھی بد تمیزی کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس بلا نمبری موٹر سائیکلوں کی آڑ میں شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے دریں اثنا خرم شہزاد سانگھی ، شیخ توقیر وحید قریشی ، منور حسین ، محمد حنیف سانگھی ، غلام مصطفی کھوسہ ، شہزاد حسین نے آئی جی پنجاباور ڈی پی او ڈیرہسے معتلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے