وزیراعلیٰ پنجاب آج براستہ ترکی لندن روانہ ہونگے

December 03, 2016

وزیراعلیٰ پنجاب آج براستہ ترکی لندن روانہ ہونگے، شہباز شریف لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰ پنجاب خصوصی طیارے پر ترکی اور لندن کے دورے پر روانہ ہونگے، شہباز شریف ترکی میں دو روز قیام کےدوران ترک صدر طیب اردوان اور ترک وزیراعظم سےبھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعلی شہباز شریف ترکی سے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق شہباز شریف کی انجیو گرافی ہوسکتی ہے۔

شہباز شریف ترکی اور لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔