شیخوپورہ، ٹینڈروں میں ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

December 03, 2016

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)انکوائری آفیسر ایگزیکٹو آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ضلع شیخوپورہ عاصم رضا نے محکمہ بلڈنگز میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں ہونیوالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ٹینڈروں کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے یہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت ڈی او بلڈنگز عادل انور کو جاری کی گئی ہے۔