قطری خط کے بعد دادا کی سونا بھری دیگ بھی نکل سکتی ہے،خورشید شاہ

December 03, 2016

لاہور(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادےکے خط کے بعد دادا جان کی سونے سے بھری دیگ بھی نکل سکتی ہے، پاناماکیس سپریم کورٹ میں ہے، اس لئے یہ نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم بچ پائیں گے یا نہیں،یہ کہہ سکتا ہو کہ پیپلزپارٹی کیلئے اور معیار ہیں دوسروں کیلئے کچھ اور ، ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی ہے اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان کی سیاسی غلطیوں سے نواز شریف کو بڑی مدد ملی، انہوں نے کہا کہ قطری شہزادےکے خط کی طرح دادا جان کی سونے کی دیگ بھی نکل سکتی ہے،بھٹوکے زمانے میں پاکستان پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتا تھا لیکن افسوس آج پاکستان کا وزیراعظم ایک شہزادے کے خط کا محتاج ہے، قطری شہزادے کے خط کے بعد اخلاقی فیصلہ آچکا، عوام کے سامنے نتیجہ آچکا ہے ۔ ہم حکومت میں ہوتے اوریہ حالات ہوتے تو عوام کے سامنے خود کو پیش کردیتے ۔