تھرل فلم "ایبیٹوار"کا نیا ٹریلر جاری

December 03, 2016

خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن تھرل فلم "ایبیٹوار"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔۔

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن تھرل فلم ایبیٹوار(Abattoir)کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیرن لین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے رپورٹر کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسے پر اسرار شخص کے بارے میں تحقیقات کررہاہے جس نے مذبح خانے کے اوپر گھر تعمیر کیا ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ڈیٹن کیلے،جیسیکا لونڈز،جو اینڈرسن،لِن شے اور جے ہوگلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیسے برجر کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 9دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔