اپر دیر میں حادثہ، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

December 03, 2016

اپر دیر میں تیز رفتار مسافر گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جاگری،حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور بارہ مسافر زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق نرہنڈ خوڑ کے مقام پر یہ حادثہ ہوا،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

لاشوں اور زخمیوں کو دریا سے نکال لیاگیا ہے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔