کراچی: یو ایس ایڈ کے 5 اسکول نجی شعبے کے حوالے

December 03, 2016

سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت یو ایس ایڈ کے پانچ اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

محکمہ تعلیم کےسندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت یو ایس ایڈ کے پانچ اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہوئی ۔

تقریب میںامریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن ، صوبائی وزیرتعلیم ، چیف سیکریٹری سندھ ،سیکریٹری تعلیم اوردیگر موجود تھے ۔