بھارتی شخص نے 14 ہزار کروڑ کا کالا دھن ظاہر کر دیا

December 03, 2016

بھارت میں انکم ڈیکلریشن اسکیم کے تحت صرف ایک شخص نے تقریباً 14ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کیا ہے،تاہم وہ 45فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کےبعد سے ہے۔

احمد آباد کا رہائشی مہیش شاہ پراپرٹی بزنس سے وابستہ ہے، اس نے13 ہزار 68 کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کیا تھا، اس کی دولت پر 45 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا۔

ٹیکس کی پہلی قسط کے طور پر 30 نومبر تک اُسےپندرہ ارب ساٹھ کروڑ روپے جمع کرانے تھے مگر اس سے پہلے ہی وہ لاپتا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پراپرٹی بزنس سے وابستہ مہیش شاہ احمد آباد کی ایک پرانی بلڈنگ کے فلیٹ میں رہتا تھا اور دفتر آنے جانے کے لیے رکشا استعمال کرتا تھا۔

چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ فرم کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ ان کی مہیش شاہ سے آخری گفتگو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی موجودگی میں 29نومبر کوہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتا ہے۔