مصباح الحق آج آسٹریلیا روانہ ہونگے

December 04, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے اتوار کی صبح آسٹریلیا کے شہر کینز روانہ ہورہے ہیں۔جہاں وہ پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔مصباح الحق سسر کے انتقال کی وجہ سے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے آخری دن وطن واپس آگئے تھے۔