بھارتی فورسز کا پٹھانکوٹ کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

December 04, 2016

چندی گڑھ (جنگ نیوز) بھارتی سیکورٹی فورس نے پٹھانکوٹ میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، فورسز کے مطابق انہوں نے ایک درانداز کو ہلاک کردیا، فورسز کے مطابق مبینہ درانداز بامیال کے علاقے میں باڑ کے انتہائی قریب آگیا تھا جس کے بعد اہلکاروں نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، دریں اثناء بھارتی پنجاب کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ہما چل پردیش اور پٹھانکوٹ میں علاقہ مکینوں کی جانب سے 4 سے 5 مشتبہ افراد کی نقل وحرکت دیکھی جس کے بعد ان علاقوں میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کردیا۔