موجودہ دور ہمارے سیارے کا خطرناک ترین دور ہے، اسٹیفن ہاکنگ

December 04, 2016

لندن(جنگ نیوز) معروف برطانوی ماہر طبعیات اسٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ موجود دور ہمارے سیارے کا سب سے خطرناک ترین دور ہے، ہم عدم مساوات کو نظرانداز نہیں کرسکتے، ہمارے پاس اپنی دنیا کو تباہ کرنے کے ذرائع تو موجود ہیں لیکن اس کو تباہی سے بچانے کےلئے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے حق میں عوام کی رائے اور امریکی عوام کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کے حوالے سے کہا کہ یہ عوام کے اس طبقے کی جانب سے غصے کا اظہار ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے رہنماؤں نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔اپنے مضمون میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے بارے میں انتباہ کیا تھا کہ اس سے برطانیہ میں سائنسی تحقیق کو نقصان پہنچے گا۔