سندھ حکومت دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار ہے، لیاقت جتوئی

December 04, 2016

میہڑ (نامہ نگار) سابق وزیر اعلی سندھ اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ موجودہ سندھ حکومت دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار ہے ، موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ، ممتازعلی بھٹو پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے ہراسان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم ڈرنے اور بکنے والے نہیں ہیں۔ ممتاز علی بھٹو پر داخل جھوٹے مقدمے کی ہم مذمت کرتے ہیں ، مقدمہ جلد واپس لیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میہڑ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ موجودہ جمہورریت سے آمریت بہتر ہے ،ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہے حکمرانوں کیپالیسیاں ناکام ہیں، حکمران کرپشن اور لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہو گا ، اس موقع پر ڈاکٹرغلامعباسمہیسر،بیرسٹر ساجد علی گورڑ ،حاجی نیاز علی برڑو ،ذوالفقار علی کہوکہراور دیگر بھی موجود تھے۔