اسکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کی بھرتی نہ ہونے پر متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

December 04, 2016

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ)سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کی بھرتی نہ ہونے پر ڈیرہ غازی خان ، عالیوالا اور کوٹ چھٹہ کے رہائشی درجنوں افراد نے ڈی سی او ڈیرہ کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائرز کی بھرتی کیلئے لاکھوں روپے رشوت وصول کی گئی ،لیکن ان کی بھرتی نہیں کی گئی ،دریں اثنا ایس ایچ او سول لائن کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔ رابطہ کرنے پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے کہا کہ ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر کی بھرتی کا اختیار ڈی سی او کو ہے‘ رشوت کے الزاماتبے بنیاد ہیں ۔