گیس ری فلنگ پر2دکاندارگرفتار

December 04, 2016

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)گیس ری فلنگ پردودکاندارپولیس کےہتھے چڑھ گئے۔تھانہ سرگودھاروڈ کےعلاقہ چباں روڈ پربلال اور تھانہ گلبرگ کےعلاقہ 279مو ڑ پراجمل اپنی دکانوں پر گیس ری فلنگ کررہے تھے،جنہیں رنگےہاتھوں گرفتارکرکےمقدمات درج کرلئےگئے۔