نشتر : مریض میں کانگو مرض کی تصدیق نہ ہوسکی

December 04, 2016

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کے شبہ میں زیر علاج مریض کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے .پیرووال خانیوال کے رہائشی ذیشان کے خون کے نمونے مرض کی تصدیق کے لئے لیبارٹری بهجوائے گئے تهے جس کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے اور مرض کی تصدیق نہیں ہوئی۔