محکمہ جنگلات پلندری کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ،مکان مسمار

December 04, 2016

پلندری (نمائندہ جنگ) محکمہ جنگلات پلندری کا قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن گوراہ رائیکی میں دس سالہ پرانا ناجائز تعمیر مکان مسمار کردیا کاکٹرول چھلاڑ میں مکان مسمار کردیا سمگلینگ کرنے والوں اور قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ڈی ایف او سدھنوتی سردار خالد نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر جنگلات کنٹرولر جنگلات کے احکامات پر فوری عمل کرکے ناجائز قابضین کو بیدخل کردیا انہوں نے کہا کہ جنگل کے ایک گز رقبہ پر ناجائز قبضہ نہیں ہونے دیں گے دیرنیہ قابضین مزید تجاوز کرنے سے باز و ممنوعہ رہیں جنگل کی تباہی کرنے سمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں گزشتہ ماہ بھی مافیا کے بڑے گروہ کے خلاف کارروائی ہوئی ۔