ربیع الاول ،ریسکیو 1122کےخصوصی انتظامات مکمل

December 04, 2016

پشاور(جنرل رپورٹر)ریسکیو 1122 نے 12ربیع الاول کے حوالے سے تما م تیا ریا ں مکمل کر لیں، اس حوالے سے صو با ئی ہیڈ کوارٹر میں ڈاکٹر خطیر احمد کی صدارت میں اجلا س ہوا جس میں ربیع الاول کے جلسے، جلوسوں اور محا فل کیلئے خصو صی انتظا ما ت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ شہر کے مختلف مقا ما ت پر ریسکیوکے تر بیت یا فتہ اہلکا ر تعینات اور ایمبو لینسیں بھی موجود ہونگی ۔ ترجما ن ریسکیو بلا ل احمد فیضی کے مطابق ریسکیو کی جا نب سے عوام کو ربیع الا ول کے دوران 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولیا ت فراہم کی جا ئیں گی۔