شورکوٹ: کار نہر میں گرگئی، دو افراد جاں بحق

December 04, 2016

شورکوٹ میں کینٹ روڈ پر تیزرفتارکاربےقابو ہوکر نہر میں جاگری۔ حادثے میںخاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو بچالیا گیا۔

ریسکو ذرائع کے مطابق تیزرفتار کار ڈرائیور سے بےقابوہو گئی اور کینٹ روڈ پر واقع تریموں سدنائی لنک نہر میں جاگری، کار میں چار افراد سوار تھے جس میں سے دوافراد کی لاش نہر سے نکال لی جبکہ دو کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

بد قسمت خاندان شاہ جمال مظفر گڑھ کے رہائشی ہے، جو اپنے رشتہ داروں سے ملنے گوجر ہ جا رہا تھے۔