پی پی یومِ تاسیس، آج سندھ کےکارکنوں کا کنونشن

December 04, 2016

بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلز پارٹی کےیومِ تاسیس کی7روزہ تقریبات جاری ہیں،آج پانچویں دن صوبہ سندھ کےکارکنوں کاکنونشن ہوگا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ،شام کوسندھی ٹوپی اجرک ڈےکی مناسبت سےکلچرل شو بھی ہوگا۔

بلاول ہاؤس لاہور5دن سےمسلسل سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبنا ہوا ہے،جہاں پیپلزپارٹی کاہفتہ تاسیس منایاجا رہا ہے ،آج کا دن صوبہ سندھ کے حوالےسےمخصوص ہے،دوپہرکےوقت سندھ ورکرز کنونشن ہو گا،جس سےپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

بعد میں سندھی کلچرل شو ہو گا،جس میں حمیرا چنا، صنم ماروی، شمن علی میرالی اور دیگر مشہور فنکار وادی مہران کے ثقافتی رنگ بکھیریں گے، اس موقع پر پی پی سندھ کی جانب سے تمام شرکاء کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔

پیر کے روز آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان اور منگل کو آخری دن وسطی پنجاب کا دن منایاجائےگا۔