ایچ او اے کانفرنس کا اعلامیہ :پاکستان اور ایران کو خراج تحسین پیش

December 04, 2016

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں 30 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان اور ایران کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

امرتسر میں ہونے والی کانفرنس کے اعلامیہ میں رکن ممالک میں نوجوانوں کو بنیاد پرستی سے روکنے کے اقدامات پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ محفوظ آباد کاری تک پناہ گزینوں کو پاکستان اور ایران میں ہی رکھا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی قوانین کے مطابق رکن ممالک دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد خطے میں امن اوراستحکام تھا، رکن ممالک اختلافات پُرامن طورپرحل کرنے کےعزم پرقائم ہیں۔