بھارت کے شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کردیا ۔
بھارتی میڈیاکے مطابق امر تسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران یوتھ اکالی دل کے زیر اہتمام سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور پنجاب میں سکھوں کو قتل کیا جا رہا ہے،عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔