گھانا میں جعلی امریکی سفارت خانہ پکڑا گیا

December 05, 2016

جعلی نوٹ ہوتے ہیں، جعلی دوائیاں سنی ہیں، اب جعلی سفارت خانہ بھی نکل آیا، گھانا کے دارالحکومت آکرا میں جعلی امریکی سفارت خانہ پکڑا گیا جو 10 سال سے امریکا کے ویزے لگا رہا تھا۔

حکام نے کارروائی کی تو ہالینڈ کے جعلی سفارت خانے کا راز بھی کھل گیا۔

گھانا کے دارالحکومت میں جعلی سفارت خانے کو ترکی اور گھانا کے گینگ چلارہے تھے جنہوں نے کرمنل اور امیگریشن معاملات کے ایک وکیل کو بھی اپنے ساتھ ملایا ہوا تھا، پولیس کے مطابق یہ جعلی سفارت خانہ اصلی ویزے جاری کر رہا تھا جبکہ اصلی امریکی برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کے بھی6 ہزار ڈالر بٹورتے جاتے تھے۔