27 دسمبر کو جاپانی وزیراعظم پرل ہاربر کا دورہ کریں گے

December 06, 2016

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر کو جاپانی وزیراعظم امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے ساتھ پرل ہاربر کا دورہ بھی کریں گے، کسی جاپانی وزیراعظم کا عہدے پر رہتے ہوئے پرل ہاربر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

امریکی صدر براک اوباما کے ہیرو شیما کا دورہ کرنے کے بعد جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے 27 دسمبر کو امریکی نیول اڈے پرل ہاربر کا دورہ کریں گے۔

جاپانی فوج نے1941 میں ہوائی میں امریکی نیول اڈے پر اچانک حملہ کر کے 2300 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا، یہ پرل ہاربر پر جاپانی حملہ ہی تھا جس نے امریکہ کو دوسری جنگ عظیم میں شامل ہونے پر مجبور کیا۔