گوگل، یاہو اور فیس بک سائبر جرائم روکنے میں کردار ادا کریں گے

December 06, 2016

بھارتی عدالت عظمیٰ نے ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنیوں ،گوگل، یاہو، مائیکروسافٹ اور فیس بک کو بڑھتے ہوئے سائبر جرائم روکنے میں کردار ادا کرنے کےلیے نوٹس جاری کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حیدرآبادمیں قائم غیر سرکاری تنظیم ’’پراجوالا‘‘ نےملک میں برھتے ہوئے سائبر جرائم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میںواٹس ایپ کے ذریعے 9خواتین کے ساتھ زیادتی کی وڈیوز وائرل ہونے کی نشاندہی کی تھی ۔

درخواست پر نومبر میں عدالت عظمیٰ نے بھارتی حکومت سے جواب طلب کیا تھاکہ آیا حکومت کی جانب سے سائبر جرائم کی تحقیقات اور نوگوار مواد وائرل ہونے سے روکنے کیخلاف اقدامات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں ۔

تاہم گزشتہ روز بھارتی عدالت عظمی ٰ نے ٹیک کمپنیوں گوگل بھارت، یاہو، مائیکروسافٹ اور فیس بک کو بڑھتے ہوئے سائبر جرائم روکنے میں کردار ادا کرنے کےلیے نوٹس جاری کردیاہے۔