عدالت سے واپسی پرپولیس افسر کو قتل کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

December 07, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی پولیس نے عدالت سے واپسی پرپولیس افسر کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے پنجاب کے علاقے بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز رند کو گرفتار کر لیا۔ملزم اپنے ہلاک ساتھی عبدالمالک کیساتھ عدالت سے واپسی پر کورنگی کاز وے سے فرار ہوا تھا اور ملزمان نے پولیس افسر رفیق کو شہید جبکہ دوسرے اہلکار غائن کو زخمی بھی کیا تھا ۔ملزم کا ساتھی عبدالمالک واقعہ کے بعد ہی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے کورنگی کے علاقے میں پولیس اہلکار یوسف سمیت متعدد افراد کو بھی قتل کیا تھا۔ملزمان کا ایک ساتھی فیصل بنگالی اب بھی مفرور ہے ۔