دلیپ کمارکی طبیعت ایک بارپھربگڑگئی، اسپتال داخل

December 07, 2016

کروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے اچانک پاؤں سوج جانے کے سبب ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان مکمل نگہداشت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمارنے اپنی جاندار اور حقیقت سے قریب ترین اداکاری سے تقریباً نصف صدی تک برصغیر کی فلمی دنیا پر حکمرانی کی، وہ رواں ماہ 11دسمبر کو وہ اپنی 94ویں سالگرہ منائیں گے۔