چنیوٹ :سرچ آپریشن ، 12 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

December 08, 2016

چنیوٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 12 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سٹی سرکل کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیااور 200 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ اس دوران 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔

دوران سرچ آپریشن دو سوسے زائدمشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس اورفیزیکل چیکنگ کی گئی ۔