فضائی حادثے میں جاں بحق جنید جمشید اور اہلیہ کے شناختی کارڈ مل گئے

December 10, 2016

پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کے شناختی کارڈ طیارے کے ملبے سے مل گئے، جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس بھی مل گیا ۔

جنید جمشید کی اہلیہ کا اصل شناختی کارڈ ملا ہے جبکہ جنید جمشید کے شناختی کارڈ کی کاپی ہے، اہلیہ کے پرس میں جنید جمشید کی دو تصاویر اور دیگر کاغذات محفوظ رہے۔

دیگر مسافروں کی چار سونے کی چوڑیاں، تین گھڑیاں بھی ملی ہیں، کئی مسافروں کا جلا ہوا سامان بھی حادثے کی جگہ سے ملا جن میں سونے کی دو انگوٹھیاں بھی تھیں، تمام سامان سیل کرکے پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔