بزرگ شاعر نصیر کوٹی انتقال کر گئے،سوئم کل ہوگا

December 22, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزم بہار ادب، پاکستان کے روح رواں ممتاز بزرگ شاعرنصیر کوٹی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی عمر 90 برس تھی، ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز و اقارب کے علاوہ شاعر اور ادیبوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی جمعہ 23؍دسمبر کو ظہر تا عصر جامع مسجد رشیدیہ بلاک G/5 نارتھ کراچی میں ہوگی۔