پراٹھہ لگانے والے کر کٹر کی قسمت جاگ گئی

January 11, 2017

کراچی(آئی این پی)کراچی کے ہوٹل پراٹھے لگانے والے کرکٹر حنان خان اچکزئی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا ، حنان خان ملائیشیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گے۔چمن سے تعلق رکھنے والے اوپنر کو ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 جنوری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔