فلم انڈسٹری میں صنفی مساوات پر بات ہونا خوش آئند ہے ،کالکی کوچلین

January 11, 2017

ممبئی(جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کالکی کوچلین سمجھتی ہیں کہ انڈسٹری میں صنفی مساوات پر بات چیت خوش آئند ہے اور یہ بہت اہم ہے کہ یہ گفتگو جاری رہے،اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ اہم نہیں کہ اصطلاح ’حقوق نسواں‘ کا استعمال فیشن کے طور پر استعمال ہورہا ہے، کچھ بھی ہو اس پر بات ہورہی ہے۔کالکی کوچلین نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ(فلم اندسٹری میں ’فیمنیزم‘ پھیل رہا ہے) بات ہورہی ہے،میرے خیال میں یہ ہمارا کام ہے اور ہمیں ڈائیلاگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور اسے صدر فیشن یا ایک دور سمجھ کر غیر سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔اداکارہ جنہوں نے فلم دیو ڈی،شیطان،شنگھائی اور مارگریٹ ود اسٹرا میں کام کیا ہے،نے مزید کہا کہ خواتین کی ورک فورس کی وجہ سے’فیمنزم‘ کو لازماََ سامنے آنا تھا ، یہ ایک نئی چیز ہےم یہاں بہت سے سوالات ہیں،مگریہ سب سوالات بہت اہم ہیں۔بڑی اسکرین پر کالکی کوچین نے کینڈی فلپ،جیا اور جیا، ڈیتھ ان دا گنج میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ وہ 2009 میں دیو ڈی کے ساتھ بولی وڈ کا حصہ بنیں،انہوں سینما، تھیٹر اور ویب سیریز کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے مختلف میڈیم تلاش کئے۔کمرشل فلمز سے تصنیف کے پروجیکٹس تک، کالکی کوچلین کا پورٹ فولیو وراسٹائلٹی سے بھرپور ہے،فلمیں جیسے گرل ان دا یلو بوٹس،زندگی نہ ملے گی دوبارہ،ایک تھی دانیا،شنگھائی اور مارگریٹا ود اسٹرا سے کالکی کوچلین نے فلم انڈسٹری میں بہادر اداکارہ کی حیثیت سے جگہ بنائی جو موضوعات کے حوالے سے تجربات اور خطرہ مول لینے سے نہیں گھبراتی۔ جلد ہی اداکارہ فلم ڈیتھ ان دا گنج میں نظر آئیں گی جسے کونکونا سین شرمانے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے۔