بافٹا ایوارڈز:فلم لالا لینڈ 11نامزدگیوں کی ساتھ سرفہرست

January 11, 2017

لندن(جنگ ڈیسک) برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بافٹا کی حتمی نامزدگیوں کی فہرست منظر عام پر آگئی اور جاز میوزیکل فلم لالا لینڈ بافٹا کی 11کیٹگریز میں نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ برٹش ایوارڈز میں ریان گوسلنگ اور ایما اسٹون کی رومانوی فلم بیسٹ پکچر، ڈائریکٹر، ایکٹر اور ایکٹریس کیلئے نامزد کی گئی ہے۔یہ نامزدگیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب فلم پہلے ہی گولڈن گلوب ایوارڈز میں 7 انعامات جیت چکی ہے۔فلاسفیکل سائی فائی اور سائیکولوجیکل تھرلر فلم نوکٹرنل انیمل کو آسکر کے مساوی برطانوی بافٹا ایوارڈز میں 9کیٹگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ بیسٹ پکچرز کی کیٹگری میں فلم ’لالا لینڈ‘،’ارائیول‘،’ آئی ڈینیل بلیک‘،’ مون لائٹ‘ اور ’مانچسٹر بائی دا سی‘ کے درمیان مقابلہ ہے۔بیسٹ ایکٹر میں اینڈریو گارفیلڈ کو فلم ہکسا ریج، کیسے افلیک کو فلم مانچسٹر بائی دا سی، جیک گیلن ہال کو نوکٹرنل انیملز، گوسلنگ کو لالالینڈ اور وگو مورٹینسین کو کیپٹن فنٹاسٹک کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔بیسٹ ایکٹریس کی کیٹگری میں ایمی ایڈمز فلم آرائیول، ایملی بلنٹ کو بنٹ فور دا گرل آن دا ٹرین، ایما اسٹون فلم لالالینڈ، میریل اسٹریپ فلم فلورنس فوسٹر جینکن اور نیٹالی پورٹمین فلم جیکی کیلئے مقابلے پر ہیں۔ برٹش ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان لندن رائل البرٹ ہال میں 12 فروری کو آسکر سے کے انعقاد سے دو ہفتے قبل کیا جائے گا۔بافٹا بیسٹ برطانوی فلموں کی علیحدہ کیٹگری کی وجہ سے امریکی آسکر سے مختلف ہے، اس کیٹگری میں فلم آئی، ڈینیل بلیک،امریکن ہنی:ڈینیئل، فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم،نوٹس آن بلائینڈنیس اور انڈر دا شیڈو شامل ہیں۔