سابق ایرانی صدر رفسنجانی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت

January 11, 2017

تہران (اے ایف پی) سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی تدفین اور جنازے کے موقع پر تہران یونیورسٹی میں لاکھوں افراد جمع ہوئے۔ وہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔سابق صدر رفسنجانی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد منگل کو صبح سے ہی تہران یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکوں اور اُس کے اندر جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ اگرچہ رفسنجانی اور ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے درمیان اختلافاتبھی تھے تاہم خامنہ ای نے رفسنجانی کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر موجودہ صدر حسن روحانی، پارلیمنٹکے اسپیکر علی لاریجانی اور اُن کے بھائی اور عدلیہ کے سربراہ صادق لاریجانی بھی سپریم لیڈر کے ہمراہ تھے۔