میرپورخاص،غیر رجسٹرڈ لیبارٹری اور کلینک سیل

January 12, 2017

میرپورخاص(نامہ نگار) محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میںشہر کے ایک مشہور قدیم نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر اسپتال میں بغیر پیتھا لوجسٹ کے چلنے والی لیبارٹری کو سیل کردیا،بعد میں اسی ٹیم نے گلبرک کے علاقے میں چلنے والی عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپہ مار کر اسے بھی سیل کردیا۔