سیپکو ملازمین کو اپ گریڈ نہیں کیا جارہا ،شاہد سموں

January 12, 2017

محراب پور(نامہ نگار)پاکستان واپڈا ہائیڈر ویونین نوشہروفیروزکے ڈویژنل سیکریٹری شاہد سموں نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام محکموں میں ملازمین کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے لیکن سیپکو ملازمین کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ ملازمین کو ترقی ملنے کی بجائے تبدل کیا جارہا ہے جس پر ملازمین آج احتجاج پر مجبور ہیں۔ اگر ہمارے جائزمطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔